تاریخ شائع کریں2018 11 March گھنٹہ 20:52
خبر کا کوڈ : 317539

دشمن ایران کی علاقائی طاقت کی ترقی پر بے بس ہے

صہیونی ریاست ایران سے نمٹنے کی جرات نہیں رکھتی ہے: ایرانی کمانڈر
میجر جنرل غلامعلی:سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کو ملک کی سیکورٹی، اقتصادی ترقی اور علاقائی کامیابیوں کے تحفظ کے لئے ہوشیار رہنا چاہیئے.
دشمن ایران کی علاقائی طاقت کی ترقی پر بے بس ہے
ایران کے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج، صہیونی ریاست اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت پر یقین رکھ کر اس سے نمٹنے کے نقصانات کو برداشت نہیں کرے گی.

میجر جنرل غلامعلی رشید نے آج بروز اتوار سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کے سیکورٹی حکام کے ساتھ ایک منعقدہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے علاقے میں ایران کی کارکردگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک نے خطے میں داعش دہشتگردوں کی شکست دینے کے ساتھ شام اور عراق کے استحکام، فوجی اور سیکورٹی دھمکیوں کے مقابلے میں اپنی ڈیٹرنس طاقت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا.

جنرل رشید نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی طاقت کی ترقی کی وجہ سے کوئی ملک اس پر حملہ کی جرات نہیں رکھتا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو فوجی تنازعات کی تشکیل میں ناجائز صہیونی ریاست کی غلطی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرنا چاہیئے.

انہوں نے مزید کہا کہ آج مغرب، اسرائیل اور عرب دنیا ایران مخالف اتحادی کی تشکیل کے ساتھ اسلامی دنیا کا اہم بحران، مسئلہ فلسطین کو فراموش کرتے ہیں.

ایران کے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا دشمن ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کی وجہ سے اپنی مختلف دھمکیوں کو بڑھا رہا ہے.

انہوں نے بتایا کہ دشمن ہمارے ملک کی علاقائی اور اندرونی طاقت کی ترقی پر بے بس ہے لہذا مسلح افواج بالخصوص سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کو ملک کی سیکورٹی، اقتصادی ترقی اور علاقائی کامیابیوں کے تحفظ کے لئے ہوشیار رہنا چاہیئے.
https://taghribnews.com/vdchxqnxw23nzmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ