تاریخ شائع کریں2018 11 March گھنٹہ 18:58
خبر کا کوڈ : 317533

متحدہ عرب امارات نے قطر کی کشتی کو زبردستی اپنی تحویل میں لے لیا

سعودی عرب کا پیدا کردہ قطر بحران کئی ماہ بعد بھی ختم نہیں ہوسکا
متحدہ عرب امارات نے حریف ملک قطر کی ایک کشتی کو زبردستی سمندری حدود مین داخل ہوکر اپنی تحویل میں لے لیا ۔
متحدہ عرب امارات نے قطر کی کشتی کو زبردستی  اپنی تحویل میں لے لیا
سعودی عرب کا پیدا کردہ قطر بحران کئی ماہ بعد بھی ختم نہیں ہوسکا ہے متحدہ عرب امارات نے حریف ملک قطر کی ایک کشتی کو زبردستی سمندری حدود مین داخل ہوکر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

قطر حکام نے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خلیجی ریاست قطر نے اپنے ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات پر الزام عائد کیا ہے کہ یو اے ای کی افواج نے قطری مچھیروں کی ایک کشتی کو زبردستی اپنی سمندری حدود میں داخل کر کے انیس جنوری سے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔

اس کشتی پر آٹھ افراد سوار تھے جو اب یو اے ای حکام کی غیر قانونی تحویل میں ہیں،،قطری وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں متعین مندوب نے سلامتی کونسل اور سیکرٹری جنرل کو اس واقعے کی اطلاع کر دی ہے۔

قطری سفیر کے مطابق اس انداز سے کشتی کو تحویل میں لینا اغوا کی ایک واردات ہے۔ ادھر متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ قطر کے ساتھ سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برس جون سے سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں
https://taghribnews.com/vdcbfzbffrhb8sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ