تاریخ شائع کریں2018 11 March گھنٹہ 12:58
خبر کا کوڈ : 317432

سری لنکا میں فسادات کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا

باقاعدہ تفتیش شروع کرنے کا اعلان سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کے دفتر سے ہفتہ10 مارچ کو کیا گیا
کولمبو میں بودھ مذہبی رہنماؤں سمیت سیکڑوں کارکنوں نے مسلم مخالف کارروائیوں اور 3 افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی،سری لنکا کے عوام کی اکثریت نے سوشل میڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور گزشتہ روز کئی مذہبی رہنماں نے اظہار یک جہتی کے لیے مسجدوں کا دورہ کیا
سری لنکا میں فسادات کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا
سری لنکن شہرکینڈی میں رواں ہفتے ہونے والے فسادات کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کینڈی میں فسادات کی باقاعدہ تفتیش شروع کرنے کا اعلان سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کے دفتر سے ہفتہ10 مارچ کو کیا گیا۔ کینڈی میں نافذ کرفیو 10مارچ کی صبح کو اٹھا لیا گیا۔ ان فسادات میں ملوث ہونے کے شبہ میں 150مشتبہ افراد حراست میں لیے جا چکے ہیں۔

دریں اثنا کولمبو میں بودھ مذہبی رہنماؤں سمیت سیکڑوں کارکنوں نے مسلم مخالف کارروائیوں اور 3 افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی،سری لنکا کے عوام کی اکثریت نے سوشل میڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور گزشتہ روز کئی مذہبی رہنماں نے اظہار یک جہتی کے لیے مسجدوں کا دورہ کیا۔

کولمبو میں ہی ایک روز قبل مقالی سنہالی تنظیموں کے علاوہ مسلم سول سوسائٹی گروپس نے بھی ان کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔
https://taghribnews.com/vdcjtaet8uqevxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ