تاریخ شائع کریں2018 11 March گھنٹہ 12:38
خبر کا کوڈ : 317428

ہندوستان میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا

ہائی کمیشن میں مختلف کام سے آنے والے افراد اور لیبر تک کو روکا جا رہا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس معاملے پر باضابطہ احتجاج کیا ہے اس حوالے سے بھارت کو احتجاجی مراسلے بھی بھیج دیئے گئے ہیں، اسلام آباد اور نئی دہلی میں ملاقات کر کے بھی بتا دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو نئی دہلی میں کام کرنا مشکل ہوجائے گا
ہندوستان میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا
نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران اور اہلکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 روز سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ افسران، اہلکاروں اور عملے کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہلی کے علاقے چانکیہ پوری میں پاکستان کے سینئر افسر کی گاڑی کو روک کر ہراساں کیا گیا اور انہیں واپس جانا پڑا۔ ایک اور واقعے میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچے اسکول جا رہے تھے کہ انہیں روکا گیا جس کے بعد بچوں اور ڈرائیور کو ہراساں کیا گیا جب کہ 2  گاڑیوں کے ایکسیڈنٹ بھی کیے گئے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہائی کمیشن میں مختلف کام سے آنے والے افراد اور لیبر تک کو روکا جا رہا ہے، بھارت کے روئیے کی وجہ سے پاکستانی سفارتی اہلکاروں، ان کے بچوں اور خاندان کا وہاں رہنا نا ممکن ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس معاملے پر باضابطہ احتجاج کیا ہے اس حوالے سے بھارت کو احتجاجی مراسلے بھی بھیج دیئے گئے ہیں، اسلام آباد اور نئی دہلی میں ملاقات کر کے بھی بتا دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو نئی دہلی میں کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے اور افسران کے 104 افراد موجود ہیں جن کے اہل خانہ کو ملا کر مجموعی طور پر 500 سے 600 پاکستانی باشندے دہلی میں موجود ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcewf8xvjh8zei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ