تاریخ شائع کریں2018 10 March گھنٹہ 10:29
خبر کا کوڈ : 317163

ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیئم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کردی

امریکہ کی متعدد لیبر یونینوں اور تجارتی اداروں نے ٹرمپ کے نئے ٹیرف آرڈر پر کڑی نکتہ چینی کی ہے
امریکی صدر نے تجارتی جنگ کے آغاز کے بارے میں عالمی انتباہات کے باجود، اسٹیل اور المونیئم کی دآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کا فرمان جاری کر دیا
ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیئم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کردی
امریکی صدر نے تجارتی جنگ کے آغاز کے بارے میں عالمی انتباہات کے باجود، اسٹیل اور المونیئم کی دآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کا فرمان جاری کر دیا۔

امریکی صدر کے جاری کردہ فرمان کے تحت امریکہ لائے جانے والے اسٹیل پر پچیس فیصد جبکہ المونیئم پر دس فی صد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

 ٹرمپ نے نفٹا معاہدے میں شریک امریکہ کے دو تجارتی شریکوں کینیڈ اور میکسیکو کو نئے ٹیکس آرڈر سے مستثنی رکھا ہے۔

امریکی صدر نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ملک میں اسٹیل اور المونیئم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکہ کی متعدد لیبر یونینوں اور تجارتی اداروں نے ٹرمپ کے نئے ٹیرف آرڈر پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

یورپی یونین، چین، کینیڈا اور برازیل، امریکہ کو اسٹیل اور المونیئم برآمد کرنے والے اہم ترین ملک شمار ہوتے ہیں۔

مذکورہ ممالک نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکی صدر نے اسٹیل اور المونیئم کی درآمد پر ڈیوٹی عائد کی تو وہ بھی جوابی اقدامات کے طور پر امریکہ سے درآمد کی جانے والی اشیا پر ڈیوٹی عائد کر دیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcai0nee49n661.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ