QR codeQR code

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فنسطینی کسان شہید

فلسطین میں صیہونی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے

4 Mar 2018 گھنٹہ 17:12

فروری کے مہینے میں غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے فلسطینی کسانوں اور ماہیگیروں پر 33 مرتبہ فائرنگ کی ہے


فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فنسطینی کسان شہید ہوا۔

فلسطین میں صیہونی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 59 سالہ فلسطینی کسان محمدعطا ابوجامع شہید ہوگیا۔

قدس انتفاضہ کی جاری رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے فلسطینی کسانوں اور ماہیگیروں پر 33 مرتبہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

در ایں اثناء گزشتہ مہینے صیونی فوجیوں نے 349 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں 62 بچے بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 316010

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316010/صیہونی-فوجیوں-کی-فائرنگ-سے-ایک-فنسطینی-کسان-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com