تاریخ شائع کریں2018 1 March گھنٹہ 15:02
خبر کا کوڈ : 315357

عفرین میں شاخہ زیتون آپریشن کے چالیس دن مکمل

اس آپریشن میں مارے جانے والے کردوں کی تعداد دو ہزار ایک سو چوراسی ہوگئی
عفرین میں صحت عامہ سے متعلق اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترک فوجوں کے حملوں میں اب تک عفرین میں ۱۹۲ نہتے شہری بھی مارے گئے ہیں جبکہ ۵۷۴ دیگر عام شہری زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
عفرین میں شاخہ زیتون آپریشن کے چالیس دن مکمل
"شاخہ زیتون" آپریشن کے چالیس دن مکمل ہونے پر ترکی نے اعلان کیا ہے کہ اس آپریشن میں مارے جانے والے کردوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق " شاخہ زیتون" آپریشن کے چالیس دن مکمل ہونے پر ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس آپریشن میں مارے جانے والے کردوں کی تعداد دو ہزار ایک سو چوراسی ہوگئی ہے۔

ترک مسلح افواج نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ رات ایک فضائی حملے میں کرد پیشمرگہ فورس کے سو کارکن مارے گئے جن کے بعد اس پورے آپریشن میں مارے جانے والے کردوں کی تعداد دو ہزار ایک سو چوراسی ہو گئی ہے۔

ترکی کے معروف اخبار آناتولی کے مطابق ترک فوجوں نے اپنے ہم پیمان گروہ سیرین لبریشن آرمی کی مدد سے عفرین کے شمال مغربی علاقے میں وائی پی جے کے زیر کنترول ایک گاوں پر قبضہ کرلیا۔

اب تک وائی پی جے کے آٹح سو سے زیادہ ٹھکانے ترک فوجوں کے فضائی حملوں میں تباہ ہوچکے ہیں۔

عفرین میں صحت عامہ سے متعلق اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترک فوجوں کے حملوں میں اب تک عفرین میں ۱۹۲ نہتے شہری بھی مارے گئے ہیں جبکہ ۵۷۴ دیگر عام شہری زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcdkk0s5yt0fs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ