QR codeQR code

روہنگیا:نفرت پھیلانے پر بدھ مذہبی پیشوا کا فیس بک پیج بند

بدھ مذہبی پیشوا فیس بک کو مسلمانوں کے خلاف حملوں پر اکسانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

28 Feb 2018 گھنٹہ 23:16

فیس بک نے مسلمانوں کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر بدھسٹ بن لادن کے نام سے تعبیر کیے گئے میانمار کے ایک مذہبی پیشوا کے پیج کو بلاک کرکے ختم کردیا ہے


روہنگیا کے خلاف نفرت پھیلانے پر بدھ مذہبی پیشوا کا فیس بک پیج ہٹا دیا گیا۔ فیس بک نے مسلمانوں کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر بدھسٹ بن لادن کے نام سے تعبیر کیے گئے میانمار کے ایک مذہبی پیشوا کے پیج کو بلاک کرکے ختم کردیا ہے

میانمار کی قوم پرست بدھسٹ تحریک کے مشہور رہنما ویراتھو فیس بک کو اپنے ہزاروں پیروکاروں کو روہنگیا کو ہدف بنا کر مسلمانوں کے خلاف حملوں پر اکسانے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

اے ایف پی کو فیس بک کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویراتھو کے فیس بک پیج کو ہٹا دیا گیا ہے، فیس بک کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا کہ 'ہماری برادری کے معیارات کسی بھی تنظیم یا افراد کو جرائم اور نفرت کی حوصلہ افزائی سے روکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر کوئی شخص تسلسل کے ساتھ نفرت پھیلانے والے مواد کو جاری کررہا ہو تو ہم اس کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں، پوسٹ کرنے کی سہولت کو عارضی طور پر معطل کرنے اور آخری حد میں پیج کو ہٹادیا جاتا ہے۔

2017 میں میانمار کی ریاست رخائن میں حکومت اور بدھ مذہب کے شدت پسندوں کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی قتل و غارت کے بعد 7 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان بے گھر ہوگئے تھے جس پر اقوام متحدہ کے علاوہ امریکا کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 315299

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315299/روہنگیا-نفرت-پھیلانے-پر-بدھ-مذہبی-پیشوا-کا-فیس-بک-پیج-بند

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com