QR codeQR code

ایکواڈور نے جولین اسانج کو شہریت دے دی

جولین اسانج نے شہریت کی درخواست دی تھی اور وہ 12 دسمبر 2017 سے ایکواڈور کے شہری ہیں

12 Jan 2018 گھنٹہ 12:22

ایکواڈور نے 2010 میں امریکی فوج کی خفیہ معلومات افشاں کرنے والے ویکیلیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دے دی ہے


ایکواڈور نے 2010 میں امریکی فوج کی خفیہ معلومات افشاں کرنے والے ویکیلیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دے دی ہے۔

ایکواڈور کی وزیر خارجہ ماریہ فرنینڈا اسپنوسا نے کوئٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جولین اسانج نے شہریت کی درخواست دی تھی اور وہ 12 دسمبر 2017 سے ایکواڈور کے شہری ہیں۔

ماریہ فرنینڈا نے مزید کہا کہ جولین اسانج کو ایک تیسری ریاست سے جان کا خطرہ ہے، ہم نے برطانیہ کے ساتھ ویکیلیکس کے بانی کے معاملے کو باوقار طریقے سے حل کرنے کے لیے جولین اسانج کو ایکواڈور کی شہریت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکیلیکس کے بانی کو شہریت دینے کا فیصلہ برطانیہ کی جانب سے جولین اسانج کو سفارتی درجہ دینے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد کیا گیا جبکہ جولین اسانج کو سفارتی درجہ دینے کا مقصد انہیں گرفتاری سے استثنیٰ دلانا تھا۔

ادھر جولین اسانج کو خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کر دیا جائے گا، جہاں ان سے 2010 میں امریکی فوج کی خفیہ معلومات افشا کرنے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ جولین اسانج نے 2012 سے برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 305038

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/305038/ایکواڈور-نے-جولین-اسانج-کو-شہریت-دے-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com