QR codeQR code

ایران، مشرق وسطی میں استحکام کا مرکز ہے

ایران نے گیس کی برآمدات بڑھانے، قیمتوں اور عالمی مارکیٹ کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے

25 Nov 2017 گھنٹہ 14:05

ایران نے گیس کی برآمدات بڑھانے، قیمتوں اور عالمی مارکیٹ کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے


ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران، مشرق وسطی میں استحکام کا مرکز ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدراسحاق جہانگیری نے بولیویا میں منعقدہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے عالمی فورم (GECF) میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایران مشرقی وسطی کےخطے میں استحکام کا اہم مرکز ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران نے گیس کی برآمدات بڑھانے، قیمتوں اور عالمی مارکیٹ کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے.

واضح رہے کہ اسحاق جہانگیری گزشتہ روز سرکاری دورے پر بولیویا پہنچے جہاں بولیویا کے وزیر خارجہ رنانڈو ہؤنیکونی ممانی نے ان کا استقبال کیا.


خبر کا کوڈ: 295546

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/295546/ایران-مشرق-وسطی-میں-استحکام-کا-مرکز-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com