تاریخ شائع کریں۲۸ آبان ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۴:۳۹
خبر کا کوڈ : 294322

حماہ کے دو دیگر علاقے دہشت گردوں سے پاک

شامی فوج کی انجینیئرنگ کور کے جوان آزاد ہونے والے علاقوں کو بارودی سرنگوں اور بموں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں
شامی فوج کی انجینیئرنگ کور کے جوان آزاد ہونے والے علاقوں کو بارودی سرنگوں اور بموں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں
حماہ کے دو دیگر علاقے دہشت گردوں سے پاک
شامی فوج اور اس کی اتحادی قوتوں نے پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، مغربی صوبے حماہ کے دو دیگر علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ حماہ کے علاقے الحزم اور زبدہ کی آزادی کے محض اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر قصر علی اور عرفہ نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ شامی فوج کی انجینیئرنگ کور کے جوان آزاد ہونے والے علاقوں کو بارودی سرنگوں اور بموں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج اور اس کی اتحادی قوتوں نے دیرالزور کے شہر البوکمال کے اسّی فی صد علاقے پر کنٹرول بحال رکھتے ہوئے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ داعشی عناصر البوکمال کے چند ایک علاقوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور شامی فوج نے ان کا مکمل محاصرہ کرلیا ہے۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ درجنوں دہشت گردوں نے دیرالزور میں ہتھیار ڈال کر خود کو شامی فوج کے حوالے کر دیا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس