تاریخ شائع کریں۲۱ آبان ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۷:۳۴
خبر کا کوڈ : 293278

عراق کے صوبہ کرکوک میں متعدد اجتماعی قبریں دریافت

یہ اجتماعی قبریں الحویجہ کے جنوب مغرب میں تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع البکارہ فوجی چھاؤنی میں دریافت ہوئی ہیں
یہ اجتماعی قبریں الحویجہ کے جنوب مغرب میں تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع البکارہ فوجی چھاؤنی میں دریافت ہوئی ہیں
عراق کے صوبہ کرکوک میں متعدد اجتماعی قبریں دریافت
عراق کے صوبہ کرکوک کے گورنر نے کہا ہے کہ الحویجہ شہرکے قریب متعدد اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں چار سو افراد کو در گور کردیا گیا تھا۔

عراقی صوبے کرکوک کے گورنر راکان سعید نے بتایا کہ یہ اجتماعی قبریں الحویجہ کے جنوب مغرب میں تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع البکارہ فوجی چھاؤنی میں دریافت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورس کے اہلکارں نے مقامی لوگوں کی مدد سے البکارہ کی اجتماعی قبروں کودریافت کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن کی لاشیں ان اجتماعی قبروں سے نکالی گئی ہیں ان سے کچھ ایسے تھے جو لال رنگ کے لباس پہنے ہوئے تھے جنھیں دہشت گردوں نے موت کی سزا سنا رکھی تھی اور کچھ عام لباس میں تھے۔

علاقے کے ایک باشندے کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین برس کے دوران جب تک یہ علاقہ داعش کے کنٹرول میں تھا داعشی عناصر آئے دن قیدیوں کو ہلاک کرتے اور ان میں سے بعض کوزندہ جلادیتے تھے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس