تاریخ شائع کریں2017 7 November گھنٹہ 14:34
خبر کا کوڈ : 292393

کشمیر میں فوج کا مبینہ آپریشن تین جوان جاں بحق

جیشِ محمد کے ترجمان نے اس جھڑپ میں علیحدگی پسند کمانڈر طلحہ رشید کے مارے جانے کی تصدیق کردی
جیشِ محمد کے ترجمان نے اس جھڑپ میں علیحدگی پسند کمانڈر طلحہ رشید کے مارے جانے کی تصدیق کردی
کشمیر میں فوج کا مبینہ آپریشن تین جوان جاں بحق
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین جوانوں کی مبینہ طور پر مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی ایشیا نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے پلوامہ ڈسٹرکٹ کے گاؤں کنڈی اگلر میں کارروائی کی جسکے دوران تین علیحدگی پسند اور ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے خفیہ اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کیا اور اسی دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار اور شہری زخمی ہوگیا بعد ازاں عسکریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔

اے این آئی کی ہی رپورٹ کے مطابق جیشِ محمد کے ترجمان نے اس جھڑپ میں علیحدگی پسند کمانڈر طلحہ رشید کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق تنظیم کے ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا کہ کنڈی اگلر گاؤں میں کارروائی کے دوران تین عسکریت پسند مارے گئے جن کی شناخت کالعدم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھتیجے طلحہ رشید، جماعت کے ڈویژنل کمانڈر محمد بھائی اور وسیم کے ناموں سے ہوئی۔

 
https://taghribnews.com/vdchwinix23nwxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ