تاریخ شائع کریں2017 6 November گھنٹہ 14:09
خبر کا کوڈ : 292168

ایرانی سرحدوں سے کربلا جانے والے زائرین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرے گی

پاکستان سےزائرین کی ایران آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایرانی بارڈر میرجاوہ میں زائرین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں
پاکستان سےزائرین کی ایران آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایرانی بارڈر میرجاوہ میں زائرین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں
ایرانی سرحدوں سے کربلا جانے والے زائرین  کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرے گی
دنیا بھر سے عاشقان محمد و آل محمد کی ایران و عراق آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ذرائع کے مطابق ات تک کئی ملین زائرین کربلا و نجف اور سامرا پہنچ گئے ہیں۔

عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ایرج مسجدی نے کہا ہے کہ رواں سال ایرانی سرحدوں سے کربلائے معلی  جانے والے زائرین امام حسین (ع) کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اعلان شدہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں چہلم امام حسین کے زائرین کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال میں 20 لاکھ سے زائد زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لیے عراق میں داخل ہوئے تھے۔

ادھر پاکستان سےزائرین کی ایران آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایرانی بارڈر میرجاوہ میں زائرین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر علی رضا کرد نے میرجاوہ میں پاکستانی زائرین کی خدمت کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ اربعین امام حسین علیہ السلام پر پاکستانی زائرین کی تعداد کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے سرحد پر نامناسب و ناکافی انتظامات تھے اور اسی وجہ سے بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی تھی لیکن ایران کی ہلال احمر کمیٹی نے خیمے نصب کرکے زائرین کو میرجاوہ سرحد پر رہائش دی ۔

واضح رہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر دنیا بھرسے کروڑوں زائرین کربلا پہنچتے ہیں اور حضرت امام حسین (ع) اورآپ کے اصحاب با وفا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch-ini623nwzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ