تاریخ شائع کریں2017 6 November گھنٹہ 13:59
خبر کا کوڈ : 292159

ابوبکر بغدادی عراق سے بھاگ کر شام پہنچ گیا

بغدادی نے القائم شہر میں تکفیری گروہ کے عناصر کو جنگ جاری رکھنے کا حکم دیا لیکن ان کو تنہا چھوڑ کر خود فرار کر گیا
بغدادی نے القائم شہر میں تکفیری گروہ کے عناصر کو جنگ جاری رکھنے کا حکم دیا لیکن ان کو تنہا چھوڑ کر خود فرار کر گیا
ابوبکر بغدادی عراق سے بھاگ کر شام پہنچ گیا
عراقی زرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا نام نہاد سرغنہ عراق سے شام بھاگ گیا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا نام نہاد سرغنہ ابوبکر بغدادی جمعہ کو ایک پیلی ٹیکسی کے زریعے عراق کے ایک قصبے راوہ سے شام بھاگ گیا ہے۔

اخبار العراق نے لکھا ہے کہ القائم شہر میں عراقی سیکورٹی فورسز کے داخلے کے بعد بغدادی نے اپنے زندگی خطرے میں محسوس کی اور راوہ سے فرار کر گیا۔ بغدادی نے القائم شہر میں تکفیری گروہ کے عناصر کو جنگ جاری رکھنے کا حکم دیا لیکن ان کو تنہا چھوڑ کر خود فرار کر گیا۔

کہا جا رہا ہے کہ بغدادی راوہ شہر سے بھاگ کر دیر الزور پہنچ گیا ہے اور عراق سے بھاگنے کے لئے اس نے پیلی ٹیکسی کا استعمال اس لئے کیا تاکہ کسی کو اس کی گاڑی پر شک نہ ہوسکے۔
 
https://taghribnews.com/vdchminiw23nwzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ