تاریخ شائع کریں2017 6 November گھنٹہ 12:16
خبر کا کوڈ : 292135

ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ سے 27 افراد ہلاک

جوابی کارروائی میں چرچ میں فائرنگ کرنے والا شخص مارا گیا ہے، حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے
امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا
ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ سے 27 افراد ہلاک
 امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے علاقے سان اینٹونیو کے جنوب مشرق میں واقع چرچ میں فائرنگ کا واقعہ امریکی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی سے اترنے والے فرسٹ بپٹسٹ چرچ کے اندر داخل ہوکر فائرنگ کی، موقع پر ہی کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں چرچ میں فائرنگ کرنے والا شخص مارا گیا ہے، حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو حکام نے ہلاکتوں اور زخمی افراد کی تعداد کی تصدیق کی ہے، تاہم اس میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایک سفید فارم امریکی شہری نے چرچ میں فائرگ کی، تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے سدر لینڈ اسپرنگز میں فرسٹ باپٹسٹ چرچ میں فائرنگ کی۔ ڈیلاس مارننگ نیوز کی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور دوپہر کے وقت سے قبل چرچ میں داخل ہوا اور فائرکھول دیا، جہاں زخمیوں میں دو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ولسن کاؤنٹی کمشنر البرٹ گیمز کا کہنا تھا کہ کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ کاؤنٹی میموریل میڈیکل سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو لایا گیا، تاہم انھوں ںے واضح تعداد بتانے سے گریز کیا۔ یاد رہے کہ امریکی ریاست لاس اینجلس کے مغربی علاقے میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ اے ایف پی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ میں کہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ سیٹل سے 460 کلومیٹر دور ریاست واشنگٹن کے علاقے اِسپوکین کے فِری مین ہائی اسکول میں پیش آیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbf5b5srhb98p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ