QR codeQR code

ملک خالد ریاض ایئرپورٹ پر یمنی بیلیسٹک میزائیل سے حملہ

یمنی فوج کے میزائیل دپارٹمنٹ نے بیلیسٹک میزائیل کے ذریعے ریاض کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو گذشتہ شب نشانہ بنایا ہے

5 Nov 2017 گھنٹہ 14:20

سعودی عرب کے سرکاری زرائع نے یمن کے بیلیسٹک میزائیل کی ملک خالد ایئرپورٹ پر گرنے کی تصدیق کی ہے


یمن نے بیلیسٹک میزائیل کے ذریعے ریاض کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی فوج کے میزائیل دپارٹمنٹ نے بیلیسٹک میزائیل کے ذریعے ریاض کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو گذشتہ شب نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے مطابق اس میزائیل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی عرب کے سرکاری زرائع نے یمن کے بیلیسٹک میزائیل کی ملک خالد ایئرپورٹ پر گرنے کی تصدیق کی ہے۔

تاہم سعودی سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ برکان h2 میزائیل کو ایئرپورٹ پر گرنے سے پہلے ہی نشانہ بنا لیا گیا۔

ادھر ریاض کے شہریوں نے بھی پے در پے دھماکوں کی خبر دی ہے۔

سعودی سرکاری زرائع کی جانب سے مسلسل تردید کئے جانے کے باوجود سوشل میڈیا پر اس وقت ایسی قیڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنی میزائیل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حملے کے بعد ملک خالد ریاض ایئرپورٹ پر تمام تر پروازیں منسوخ کر کے ایئرپورٹ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 291980

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/291980/ملک-خالد-ریاض-ایئرپورٹ-پر-یمنی-بیلیسٹک-میزائیل-سے-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com