تاریخ شائع کریں2017 5 November گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 291976

بیروت میں سعودی عرب کے ناظم الامور نے لبنان ترک کردیا

واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے ہفتے کے روز سعودی عرب میں بیٹھ کر اپنے عہدے سے استفعی دے دیا۔
بیروت میں سعودی عرب کے ناظم الامور اور دو سفارتکاروں نے سعودی عرب میں لبنانی وزير اعظم سعد حریری کے استعفی کے بعد لبنان ترک کردیا ہے۔
بیروت میں سعودی عرب کے ناظم الامور نے لبنان ترک کردیا
بیروت میں سعودی عرب کے ناظم الامور اور دو سفارتکاروں نے سعودی عرب میں لبنانی وزير اعظم سعد حریری کے استعفی کے بعد لبنان ترک کردیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیروت میں سعودی عرب کے ناظم الامور ولید بخاری اور دو سفارتکاروں نے سعودی عرب میں لبنانی وزير اعظم سعد حریری کے استعفی کے بعد لبنان ترک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے ہفتے کے روز سعودی عرب میں بیٹھ کر اپنے عہدے سے استفعی دے دیا۔

لبنانی صدر کے دفتر نے بھی سعد حریری کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیرون لبنان سے بذریعہ فون اپنے استعفے کی اطلاع دی۔

سعودی عرب کے العربیہ ٹیلی ویژن سے اپنے خطاب میں سعد حریری نے اپنے استفعے کی متعدد وجوہات بیان کیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اس وقت لبنان کے حالات ایسے ہی ہیں کہ بقول ان کے جیسے اس وقت تھے کہ جب ان کے والد اور اس وقت کے لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کو قتل کر دیا گیا تھا۔

پـچھلے چند روز سے سعودی سوشل میڈیا نے بھی سعد حریری پر دباؤ میں شدید اضافہ کر دیا تھا اور حتی ان کی حکومت کے کام ٹھپ ہونے کے علاوہ ان کو استعفے کا بھی مشورہ دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcd5f0x9yt0nn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ