تاریخ شائع کریں2017 5 November گھنٹہ 13:48
خبر کا کوڈ : 291974

سعد حریری کا استعفی لبنان اور علاقے میں بحران پیدا کرنے کی نئی سازش

سعد حریری کا استعفی لبنان اور علاقے میں بحران پیدا کرنے کی نئی سازش
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کے استعفی کو لبنان اور علاقے میں بحران پیدا کرنے کی نئی سازش قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کے ایران کے خلاف الزامات کو مضحکہ خیزاور بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ لبنانی وزیر اعظم کا دوسرے ملک میں مستعفی ہونا اور ایران کے خلاف بیان دینا خطے میں نئی امریکی، سعودی اور اسرائیلی سازش کا مظہر ہے۔ لیکن لبنان کے عوام اس بار بھی اس قسم کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ علاقے کے ممالک میں  امن و امان پر تاکید کی اور علاقے اور ھمسایہ ممالک میں امن و امان اور اقتصادی پیشرفت میں ہی ایران کے مفاد میں ہے اور اسی لئے دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد اور تمام ملکوں میں امن و امان کی برقراری کو اپنی علاقائی پالیسی میں ترجیح دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم آج علاقہ میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے قریب پہنچ گئے ہیں لیکن امریکی اتحادی خطے میں ایک نئی سازش  اور کشیدگی  پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کا دوسرے ملک میں اچانک استعفی اور اس کے ساتھ  ایران و حزب اللہ کے خلاف بے بنیاد الزام اس سازش کا مظہر ہے۔

بہرام قاسمی نے  تہران اور بیروت کے قریبی روابط  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے صدر میشل عون نے بھی ایران اور لبنان کے قریبی تعلقات اور ایران کی جانب سے لبنان میں ہر قسم کی مداخلت کو مسترد کیا تھا۔

در ایں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نےایران مخالف امریکی الزامات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے یہ الزام کہ ایران القاعدہ دہشت گرد تنظیم کومالی امداد  کرتا رہا بے بنیاد ، مضحکہ خیز اور من گھڑت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسے گھٹیا اقدامات اور الزامات کے ذریعےدر اصل مشرق وسطی میں اپنےبعض اتحادیوں کو خوش کرنے کی کوشش  کے ذریعے خود کو مزید تنہا کر رہا ہے.
https://taghribnews.com/vdcbz8b5arhb99p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ