QR codeQR code

مزاحمتی قوتوں کا محاذ طاقتور ہو رہا ہے

خطے میں نئی جنگ کی صورت میں امریکہ مشرق وسطی سے بھاگنے پر مجبور ہو جائے گا

5 Nov 2017 گھنٹہ 12:52

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ خطے میں نئی جنگ کی صورت میں امریکہ مشرق وسطی سے بھاگنے پر مجبور ہو جائے گا۔


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ خطے میں نئی جنگ کی صورت میں امریکہ مشرق وسطی سے بھاگنے پر مجبور ہو جائے گا۔

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے جنوبی ایران کے شہر قم المقدسہ میں عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں نئی جنگ کی صورت میں امریکہ کو مشرق وسطی سے بھاگنا پڑ جائے گا کیونکہ ایران تحریک مزاحمت کے ساتھ مل کر پوری قوت کے ساتھ میدان میں ڈٹ جائے گا۔

انہون نے کہا کہ ایران اور امریکہ کی جنگ حق و باطل کی جنگ ہو گی اور عراق، شام اور یمن سمیت خطے کے تمام ملکوں کی صورت حال اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ مزاحمتی قوتوں کا محاذ طاقتور ہو رہا ہے اور سامراجی محاذ زوال کی جانب گامزن ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی آپشن کے استعمال کا خواب بھی دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔ انہون نے کہا کہ امریکہ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر مزاحمتی محاذ کی متحرک جہادی مشین پوری قوت کے ساتھ اسٹارٹ ہو گئی تو خطے کی صورت حال تبدیل ہو جائے گی اور اسرائیل کا نام و نشان تک باقی نہیں رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 291954

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/291954/مزاحمتی-قوتوں-کا-محاذ-طاقتور-ہو-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com