QR codeQR code

مغربی آذربائیجان میں دہشتگردوں سے جھڑپ/ ۸ اہلکار شہید

ایرانی سرحدی محافظوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں دوپہر کے وقت شروع ہوئی تھیں جس کے بعد کئی افراد متاثر ہوئے

4 Nov 2017 گھنٹہ 12:17

ایرانی سرحدی محافظوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں دوپہر کے وقت شروع ہوئی تھیں جس کے بعد کئی افراد متاثر ہوئے


اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی فورس کے 8 اہلکار ترکی کی سرحد کے قریب دہشت گردوں سے جھڑپ کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی آذربائیجان صوبے کے گورنر علی رضا رادفار کا کہنا تھا کہ ایرانی سرحدی محافظوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں دوپہر کے وقت شروع ہوئی تھیں جس کے بعد کئی افراد متاثر ہوئے اور بدقسمتی سے سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی فورسز نے جوابی کارروائی میں بھاری اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچایا۔


خبر کا کوڈ: 291789

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/291789/مغربی-آذربائیجان-میں-دہشتگردوں-سے-جھڑپ-۸-اہلکار-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com