تاریخ شائع کریں2017 2 November گھنٹہ 13:46
خبر کا کوڈ : 291513

بہت جلد عراق کے تمام علاقے آزاد کرالیں گے

ملک میں دہشتگرد گروہ داعش سمیت تمام دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے/ کچھ محدود علاقوں میں بعض شرپسند عناصر موجود ہیں
ملک میں دہشتگرد گروہ داعش سمیت تمام دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے/ کچھ محدود علاقوں میں بعض شرپسند عناصر موجود ہیں
بہت جلد عراق کے تمام علاقے آزاد کرالیں گے
عراقی وزیراعظم کا کہنا ہےکہ بہت جلد عراق کے تمام علاقوں کا دہشت گردوں سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جائے گا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگرد گروہ داعش سمیت تمام دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

 وزیراعظم حیدرالعبادی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے اب کچھ محدود علاقوں میں بعض شرپسند عناصر موجود ہیں ان کا بہت جلد خاتمہ کیا جائے گا۔

حیدرالعبادی نے کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کردستان کے مسئلے سے نمٹ چکے ہیں اس کے بارے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مرکزی حکومت کردستان کی تمام سرحدوں کی خود نگرانی کرے گی۔
https://taghribnews.com/vdca66nue49nom1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ