تاریخ شائع کریں2017 1 November گھنٹہ 14:38
خبر کا کوڈ : 291385

آیت اللہ اراکی کا سفر دمشق

آیت اللہ اراکی نے اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت شام کے مفتی اعظم شیخ بدر الدین حسون سے بھی ملاقات کی
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ اراکی ایک وفد کے ہمراہ شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے شام کی اہم شخصیات سے ملاقات کی ہے
آیت اللہ اراکی کا سفر دمشق
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ اراکی ایک وفد کے ہمراہ شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے شام کی اہم شخصیات سے ملاقات کی ہے۔

اپنے سفر کے پہلے دن آیت اللہ اراکی نے شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جواد ترک آبادی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی اور شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آیت اللہ اراکی نے اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت شام کے مفتی اعظم شیخ بدر الدین حسون سے بھی ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں ثقافتی اور مذہبی تعاون کے فروغ اور علماء، دانشوروں اور علمی شخصیات کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تکفیری دہشتگردوں کے جرائم کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لئے فلاحی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اپنے سفر کے پہلے روز آیت اللہ اراکی نے شام کے وزیر اوقاف سے بھی ملاقات کی اور شام کے وزیر اوقاف محمد عبدالستار کو تہران کے سفر کی دعوت دی۔

بعد از آن آیت اللہ اراکی اپنے وفد کے ہمراہ دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کے مزارات کی زیارت پر تشریف لے گئے۔
https://taghribnews.com/vdch6znim23nwxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ