تاریخ شائع کریں2017 1 November گھنٹہ 10:40
خبر کا کوڈ : 291301

چارسدہ میں فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق

چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی
چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی
چارسدہ میں فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق
چارسدہ میں ماجوکی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاکستانی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ایوب خان جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد جاں بحق ایس ایچ او کی لاش اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس وین پر فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcfxyd0yw6d1ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ