تاریخ شائع کریں2017 31 October گھنٹہ 12:21
خبر کا کوڈ : 291197

ہمارا انقلاب اسلامی انقلاب ہے نہ کہ شیعہ انقلاب

اگر ہمارے نشریاتی ادارے اس انقلاب کی حقیقت کو بخوبی منتقل کریں تو وحدت و بھائی چارے کے فروغ میں عملی کردار ادا کر سکتے ہیں
اگر ہمارے نشریاتی ادارے اس انقلاب کی حقیقت کو بخوبی منتقل کریں تو وحدت و بھائی چارے کے فروغ میں عملی کردار ادا کر سکتے ہیں
ہمارا انقلاب اسلامی انقلاب ہے نہ کہ شیعہ انقلاب
سابق رکن پارلیمنٹ حجت الاسلام غلام رضا مصباحی مقدم نے کہا ہے کہ ہمارا انقلاب اسلامی انقلاب ہے نہ کہ شیعہ انقلاب اور اگر ہمارے نشریاتی ادارے اس انقلاب کی حقیقت کو بخوبی منتقل کریں تو وحدت و بھائی چارے کے فروغ میں عملی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

۲۳ ویں عالمی پرنٹ میڈیا نمائش کے دوران تقریب خبر رساں ایجنسی کے اسٹال پر ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام مصباحی مقدم نے کہا کہ اسلامی فرقوں کے درمیان وحدت اسلام کی بنیاد ہے اور خداوند متعال بھی قرآں کریم میں کہتا ہے کہ و اعتصموا بحبل الله جمیعا و لا تفرقوا

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامہ جمہوری نظام نے بھی اپنے آغاز سے ہی مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے اور کحی بھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ یہ انقلاب شیعہ انقلاب ہے بلکہ ہمیشہ یہی تاثر دیا ہے کہ یہ انقلاب اسلامی انقلاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام اس حقیقت کو عام کرنا ہے اور اگر میڈیا اس حقیقت کو صحیح معنیٰ میں منتقل کرے تو اس کا مسلمانوں کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے میں اہم کردار ہوگا۔
 
https://taghribnews.com/vdci3zaryt1a3z2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ