تاریخ شائع کریں2017 31 October گھنٹہ 11:39
خبر کا کوڈ : 291183

روسی صدر پر قاتلانہ حملے کرنے والے جوڑے پر قاتلانہ حملہ

نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں آدم اسمایف کی ۳۴ سالہ بیوی امینہ اوکیویوا موقف پر ہلاک ہوگئی جبکہ آدم زخمی ہوگیا
نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں آدم اسمایف کی ۳۴ سالہ بیوی امینہ اوکیویوا موقف پر ہلاک ہوگئی جبکہ آدم زخمی ہوگیا
روسی صدر پر قاتلانہ حملے کرنے والے جوڑے پر قاتلانہ حملہ
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملے سے شہرت پانے والے چیچن جنگجو پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سن ۲۰۱۲ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے چیچن شہری پر یوکراین کے دارالحکومت کیوو میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی بیوی کے ہمراہ اپنی گاڑی میں ریلوے کراسنگ عبور کر رہا تھا۔

نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں آدم اسمایف کی ۳۴ سالہ بیوی امینہ اوکیویوا موقف پر ہلاک ہوگئی جبکہ آدم زخمی ہوگیا۔

یوکراین کی وزارت داخلہ نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سن ۲۰۱۲ میں آدم اسمایف کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعد از آں اسمایف کو روس کے حوالے کئے جانے کے عمل کو انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے ملتوی کرتے ہوئے آدم اسمایف کو یوکراین میں ہی دو برس قید کی سزا سنائی تھی۔ اس پر صرف دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

آدم اسمایف اور اسکی بیوی روس کی حمایت یافتہ بٹالین کے خلاف لڑنے والی رضاکار فورس کا حصہ تھے جس نے مشرقی یوکراین میں روسی حمایت یافتہ افراد کے خلاف جنگ میں حصہ لیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال جون میں بھی ان دونوں پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا لیکن امینہ اوکیویوا نے حملہ آور کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdcdjf0xsyt0nf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ