تاریخ شائع کریں2017 31 October گھنٹہ 11:06
خبر کا کوڈ : 291169

میڈیا اگر چاہے تو اسلامی وحدت کو نقصان پہنچانے کے لئے تخریبی کردار ادا کر سکتا ہے

میڈیا کو چاہئے کہ ایسے مسائل جن کے بارے میں مضبوط دلائل موجود نہیں ہیں مختلف فرقوں اور مذاہب کے درمیان موجود مشترکہ نکات کا پرچار کریں
میڈیا کو چاہئے کہ ایسے مسائل جن کے بارے میں مضبوط دلائل موجود نہیں ہیں مختلف فرقوں اور مذاہب کے درمیان موجود مشترکہ نکات کا پرچار کریں
میڈیا اگر چاہے تو اسلامی وحدت کو نقصان پہنچانے کے لئے تخریبی کردار ادا کر سکتا ہے
ملی اتحاد تحریک کی مرکزی شوراء کے رکن نے کہا ہے کہ میڈیا کو چاہئے کہ ایسے مسائل جن کے بارے میں مضبوط دلائل موجود نہیں ہیں مختلف فرقوں اور مذاہب کے درمیان موجود مشترکہ نکات کا پرچار کریں۔

حجت الاسلام رحمت اللہ بیگدلی نے ۲۳ ویں عالمی پرنٹ میڈیا نمائش میں تقریب نیوز کے نمائنسے سے بات کر تے ہوئے کہا کہ میڈیا اگر چاہے تو اسلامی وحدت کو نقصان پہنچانے کے لئے تخریبی کردار ادا کر سکتا ہے اور مختلف فرقوں کے درمیان نفرت، کینہ پروری اور دشمنی کے مرکز کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہئے کہ ایسے مسائل جن کے بارے میں مضبوط دلائل موجود نہیں ہیں مختلف فرقوں اور مذاہب کے درمیان موجود مشترکہ نکات کا پرچار کریں۔

حجت الاسلام بیگدلی نے کہا کہ اسلام کا چہرہ مخدوش کرنے کے لئے دشمن کی کوششوں کے مقابلے میں ہمیں چاہئے کہ دنیا کے سامنے اسلام کے رحمانی چہرے کو پیش کریں اور ایسے کام انجام دیں جس کی وجہ سے عوام دین اور اسلام سے بدبین نہ ہو اور اسالم کی جذابیت کی وجہ سے اسکے نزدیک آجائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا ایسا چہرہ پیش کیا جانا چاہئے کہ جس کی وجہ سے لوگ یہ احساس کریں کہ دیندار ہونا بہت آسان ہے۔
https://taghribnews.com/vdch-zniw23nwzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ