تاریخ شائع کریں2017 31 October گھنٹہ 10:38
خبر کا کوڈ : 291161

غزہ پر صیہونی حملے میں 8 فلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد قدس بریگیڈ نے ہائی الرٹ جاری کردیا
غاصب صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد قدس بریگیڈ نے ہائی الرٹ جاری کردیا
غزہ پر صیہونی حملے میں 8 فلسطینی شہید
غزہ پر غاصب صیہونی جنگی طیاروں کے حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کو غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے ایک سرنگ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے 6 کا تعلق قدس بریگیڈ اور2 کا تعلق حماس کی فوجی شاخ قسام بریگیڈ سے ہے۔

غزہ پرغاصب صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد قدس بریگیڈ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

فلسطین کی جہاد اسلامی کے پریس سیکریٹری داوود شهاب نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjmve8vuqehvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ