تاریخ شائع کریں2017 31 October گھنٹہ 10:34
خبر کا کوڈ : 291159

’’الوعد الحق‘‘ عالمی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد روانہ

دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کیا جا رہا ہے
دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کیا جا رہا ہے
’’الوعد الحق‘‘  عالمی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد روانہ
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا چھ رکنی وفد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کی قیادت میں عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ (سچا وعدہ) میں شرکت کے لئے روانہ ہوگیا، وفد میں جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما و سابق رکنی قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کے ترجمان پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر انجم، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی اور معروف سماجی کارکن حیدر زیدی شریک ہیں۔ واضح رہے کہ علمائے مقاومت کے عالمی اتحاد کی جانب سے منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کیا جا رہا ہے، جہاں مفتی اعظم القدس و فلسطین سمیت مفتی اعظم لبنان، عراق، شام، یمن سمیت عرب اور افریقی ممالک کے جید علمائے کرام، اسکالرز اور تحریک آزادی فلسطین کے لئے سرگرم عمل جماعتوں بشمول حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی، پاپولر فرنٹ، پی ایل او اور دیگر کے اعلٰی سطح کے قائدین شریک ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcgnq9xyak9yq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ