تاریخ شائع کریں2017 29 October گھنٹہ 12:03
خبر کا کوڈ : 290862

صومالیہ: موغادیشو میں خودکش حملہ، متعدد ہلاکتیں

کار میں سوار خودکش بمبار نے تیز رفتار گاڑی ہوٹل کے مرکزی دروازے سے ٹکرادی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور پھر مزید حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل کے اندر داخل ہوگئے
صومالیہ: موغادیشو میں خودکش حملہ، متعدد ہلاکتیں
صومالیہ کے دارالحکومت میں خودکش حملے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئےہیں ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق موغادیشو میں کار میں سوار خودکش بمبار نے تیز رفتار گاڑی ہوٹل کے مرکزی دروازے سے ٹکرادی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور پھر مزید حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل کے اندر داخل ہوگئے۔

حملہ آوروں نے ہوٹل کے سیکورٹی گارڈ کو ہلاک کرنے کے بعد وہاں مقیم لوگوں پراندھادھند فائرنگ کردی، خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 13افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں اب تک 23 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئےہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں پارلیمنٹ کا ایک رکن بھی شامل ہے تاہم حکومت نے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ان کا حملہ آوروں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جس ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا وہاں بسااوقات فوجیوں،ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کا آنا جانا رہتا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ  یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ موغادیشو میں کالعدم دہشتگرد تنظیم الشباب سرکاری تنصیبات،فوجیوں اورعوامی مقامات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی موغادیشو میں خوفناک حملے میں350سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 500سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcg3z9xxak9y74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ