تاریخ شائع کریں2017 29 October گھنٹہ 11:54
خبر کا کوڈ : 290856

چہلم امام حسین ع: ایران نے مزید ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی

شہدائے کربلا کا چہلم 20 صفر المظفر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
زائرین کے تعداد حد سے تجاوز / ایران نے مزید ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی / ہزاروں زائرین کے پاسپورٹ ایرانی قونصلیٹ لاہور میں پھنس گئے
چہلم امام حسین ع: ایران نے مزید ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی
چہلم امام حسین علیہ السلام و شہداء کربلا کے موقع پر ایران نے مزید ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی، کربلا جانے کے خواہش مند جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے پاسپورٹ لاہور میں واقع ایرانی قونصلیٹ میں پھنس گئے۔

تفصیل کے مطابق چہلم شہدائے کربلا کی تقریبات میں شرکت کے لئے ہر سال پاکستان سے لاکھوں افراد کربلا (عراق) کا سفر اختیار کرتے ہیں جبکہ اس سفر کے لئے انہیں ایران کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر کی طرح ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے، یہ زائرین عراق کے شہر نجف سے کربلا تک پیدل سفر کرتے ہیں۔

دوسری جانب زائرین کے تعداد ایک حد سے تجاوز ہونے کی وجہ سے ایرانی حکومت نے مزید ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ سے ویزہ اپلائی کرنے والے جنوبی پنجاب کے ہزاروں زائرین کے پاسپورٹ ایرانی قونصلیٹ لاہور میں پھنس گئے ہیں، اس صورت حال میں اب صرف وہی زائرین ایران اور عراق کا سفر اختیار کرسکیں گے، جن کے ویزے پہلے سے جاری ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شہدائے کربلا کا چہلم 20 صفر المظفر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس موقع پر عراق کے شہر کربلا میں دنیا بھر سے کروڑوں افراد شرکت کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویزے کے اجراء پر عائد پابندی چہلم شہداء کربلا گزرنے کے بعد ختم کی جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcjiye8muqehoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ