تاریخ شائع کریں2017 28 October گھنٹہ 10:34
خبر کا کوڈ : 290640
آیت اللہ امامی کاشانی

ایران کو دفاعی مسائل میں کسی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں

اگر انسان کا رابطہ اللہ تعالی سے قریب تر رہے گا تو وہ گناہ اور معصیت سے اتنا ہی دور رہے گا
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں عراقی وزير اعظم کی توجہ دو اہم نکات کی طرف مبذول کی جن میں ایک نکتہ "امریکہ پر عدم اعتماد" کا نکتہ ہے جبکہ دوسرا نکتہ "عراقی جوانوں کی فداکاری" کا نکتہ ہے
ایران کو دفاعی مسائل میں کسی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ملکی دفاعی مسائل کو ہر ملک کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کو بھی دفاعی مسائل میں کسی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے امریکہ کی جنگ در حقیقت ایرانی عوام کی فکر و سوچ کے ساتھ جنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی تہران کے خطیب جمعہ نے ملکی دفاعی مسائل کو ہر ملک کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو بھی دفاعی مسائل میں کسی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے امریکہ کی جنگ در حقیقت  ایرانی عوام کی فکر و سوچ کے ساتھ  جنگ ہے۔

خطیب جمعہ نے اللہ تعالی  کی بندگی اور عبادت کو انسان کی نجات اور فلاح کا واحد راستہ قراردیتے ہوئے کہا کہ انسان کو اپنی پوری زندکی میں اللہ تعالی کی بندگی کرنی چاہیے اگر انسان کا رابطہ اللہ تعالی سے قریب تر رہے گا تو وہ گناہ اور معصیت سے اتنا ہی دور رہے گا  لیکن اگر انسان کا رابطہ اپنے معبود سے دور ہو جائے تو وہ گناہ اور معصیت میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی کی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں عراقی وزير اعظم کی توجہ دو اہم نکات کی طرف مبذول کی جن میں ایک نکتہ "امریکہ پر عدم اعتماد" کا نکتہ ہے جبکہ دوسرا نکتہ "عراقی جوانوں کی فداکاری" کا نکتہ ہے اور یہ دونوں نکات بڑی اہمیت کے حامل ہیں جن پر عراقی حکومت اور عوام کو توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcaywnuw49noi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ