تاریخ شائع کریں2017 10 September گھنٹہ 13:27
خبر کا کوڈ : 283063

میکسیکو میں صدی کا بدترین زلزلہ/ مرنے والوں کی تعداد 61 ہوگئی

زلزلے سے متاثرہ میکسیکو کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے
زلزلے سے متاثرہ میکسیکو کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے
میکسیکو میں صدی کا بدترین زلزلہ/ مرنے والوں کی تعداد 61 ہوگئی
میکسیکو میں آنے والے صدی کے بدترین زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہوگئی، 250 سے زائد زخمی ہیں جبکہ ہزاروں عمارتیں تباہ ہوگئیں، صدر میکسیکو نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے ۔

زلزلے سے متاثرہ میکسیکو کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں اب تک 600 سے زائد آفٹرشاکس محسوس کیے گئے ہیں۔

آفٹر شاکس کے خوف سے لوگوں نے رات آسمان تلے گزاری، جمعرات کو بحرالکاہل میں آنے والے 8 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کو صدی کا بدترین زلزلہ قرار دیا جارہا ہے جس میں اب تک 61 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
https://taghribnews.com/vdcb0fb5frhbwgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ