تاریخ شائع کریں2017 6 September گھنٹہ 11:45
خبر کا کوڈ : 282595

انصارالشریعہ پاکستان کا سرغنہ کراچی سے گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کافی عرصے سے کراچی یونیورسٹی میں قائم انتہا پسند نوجوانوں کے نیٹ ورک کی اطلاع تھی
نصار الشریعہ پاکستان 10 سے 12 ارکان پر مشتمل تھی جو ماضی میں کالعدم القاعدہ، داعش اور لشکر جھنگوی سے منسلک رہے ہیں۔ گرفتار نوجوانوں میں برطانوی یونیورسٹی کا تعلیم یافتہ بھی شامل ہے
انصارالشریعہ پاکستان کا سرغنہ کراچی سے گرفتار
انصارالشریعہ پاکستان کا سرغنہ شہریار عرف عبداللہ کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تنظیم 10 سے 12 ارکان پر مشتمل تھی جو افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔ اعلی سکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انصار الشریعہ پاکستان کا سربراہ گرفتار کرلیا گیا ہے اور یہ گرفتاری پیر کی شب کراچی سے عمل میں آئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کافی عرصے سے کراچی یونیورسٹی میں قائم انتہا پسند نوجوانوں کے نیٹ ورک کی اطلاع تھی۔ اس سلسلے میں کئی دفعہ بعض نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا گیا تھا لیکن شواہد نہ ملنے پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے بعد اہم ترین شواہد ملنے پر یہ گروہ بے نقاب ہوگیا جس کے بعد اہم گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

اعلی سکیورٹی ذرائع کا دعوی ہے کہ انصارالشریعہ پاکستان کے سربراہ کا نام ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی ہے جو تنظیم کا ترجمان بھی تھا لیکن یہ اس کی عرفیت ہے، اصل نام کچھ اور ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی نے جامعہ کراچی سےاپلائڈ فزکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ انصار الشریعہ پاکستان 10 سے 12 ارکان پر مشتمل تھی جو ماضی میں کالعدم القاعدہ، داعش اور لشکر جھنگوی سے منسلک رہے ہیں۔ گرفتار نوجوانوں میں برطانوی یونیورسٹی کا تعلیم یافتہ بھی شامل ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ انصار الشریعہ پاکستان کے ارکان آپس میں رابطے کے لئے مخصوص موبائل فون ایپلی کیشن کا استعمال کیا کرتے تھے۔ یہ لوگ گلے میں تعویز بھی پہنا کرتے تھے جس میں اہم معلومات رکھنے والا میموری کارڈ چھپا ہوتا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ انصار الشریعہ پاکستان کے دہشت گرد انتہائی منظم، تربیت یافتہ اور مکمل منصوبہ بندی سے اپنی کارروائیاں کرتے تھے جنہوں نے کراچی میں کی جانے والی تمام دہشت گرد کارروائیوں کی فلم بندی بھی کی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گرد کارروائیوں کی ویڈیو برآمد کر لی ہیں۔ انصار الشریعہ کے ارکان نے عسکری تربیت افغانستان سے حاصل ہے۔ گرفتار ہونے والے نوجوانوں کے قبضے سے اسلحہ، انتہا پسندی کا لٹریچر اور بعض چندے کی رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaounum49nam1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ