تاریخ شائع کریں2017 1 September گھنٹہ 13:28
خبر کا کوڈ : 281924

صدر مملکت کی جانب سے عالم اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جمعرات کے روز اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں عید الاضحی کے سلسلے میں مبارکباد پیش کی
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ عید قربان اللہ تعالی کی جانب سے مسلم امہ کے اتحاد کی عید ہے اور یہ دن تعصبات، تشدد اور انتہا پسندی سے روح اور جسم کے پاک ہونے کی عید ہے
صدر مملکت کی جانب سے عالم اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
 صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر پورے عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی حکمرانوں اور دانشوروں کی کاوشوں سے مسلم ممالک میں قیام امن و سلامتی کو یقینی بنائیں گے.

صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جمعرات کے روز اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں عید الاضحی کے سلسلے میں مبارکباد پیش کی.

ڈاکٹر روحانی نے اپنے پیغام میں پروردگار عالم سے مسلم امہ کی سربلندی اور سعادت کی لئے دعا کی.

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی بندگی، اتحاد اور قربانی کا مظہر ہے.

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ عید قربان اللہ تعالی کی جانب سے مسلم امہ کے اتحاد کی عید ہے اور یہ دن تعصبات، تشدد اور انتہا پسندی سے روح اور جسم کے پاک ہونے کی عید ہے.

ڈاکٹر حسن روحانی نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک میں مظلوم عوام کو در پیش تشدد، دہشتگردی اور جنگوں کو روکنے کے لئے کردار ادا کریں اور اسلام جو رحمت، امن اور باہمی بقا کا دین ہے کو دنیا کے سامنے اُجاگر کریں.
https://taghribnews.com/vdcf0yd0jw6dc1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ