QR codeQR code

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکہ

خودکش دھماکا کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور8 زخمی ہو گئے

29 Aug 2017 گھنٹہ 15:36

خودکش دھماکا کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور8 زخمی ہو گئے


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت صحت کے افسرکا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور8 زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 281642

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/281642/افغانستان-کے-دارالحکومت-کابل-میں-خودکش-دھماکہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com