تاریخ شائع کریں2017 29 August گھنٹہ 15:31
خبر کا کوڈ : 281640

واشنگٹن کے پاس خارجہ پالیسی کا واضح پروگرام نہیں

ایران نے ایٹمی معاہدے کی پوری طرح پاسداری کی ہے اور آئی اے ای اے وہ واحد ادارہ ہے جو اس سلسلے میں کوئی رائے دے سکتاہے
ایران نے ایٹمی معاہدے کی پوری طرح پاسداری کی ہے اور آئی اے ای اے وہ واحد ادارہ ہے جو اس سلسلے میں کوئی رائے دے سکتاہے
واشنگٹن کے پاس خارجہ پالیسی کا واضح پروگرام نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نےکہا ہے کہ امریکا کی سیاسی آشفتگی کا تسلسل پوری دنیا کو آشفتگی اور بے چینی کا شکار بنادے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹرعلی اکبر صالحی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی سیاسی آشفتگی کا تسلسل پوری دنیا کو آشفتگی اور بے چینی کا شکار بنادے گا کیونکہ واشنگٹن کے پاس خارجہ پالیسی کے میدان میں کوئی واضح پروگرام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا لیکن ایران نے پوری ہوشیاری کے ساتھ خود کو بدترین سینیریو کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کررکھا ہے۔

ڈاکٹر صالحی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکا کی نئی حکومت ایٹمی معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی پوری طرح پاسداری کی ہے اور آئی اے ای اے وہ واحد ادارہ ہے جو اس سلسلے میں کوئی رائے دے سکتاہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکا اس وقت آئی اے ای اے کو اکسانے کی کوشش کررہا ہے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا لیکن فریق مقابل کی طرف سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں تہران اس سلسلے میں ضروری تدابیر اختیار کرے گا۔

انہوں نے اراک کے ہیوی واٹر ری ایکیٹر کی ڈیزائننگ اور جدید کاری کے بارے میں بھی کہا کہ اس ری ایکٹر کی جدیدکاری کا کام ہو رہا ہے اور اراک کے ری ایکٹر کی ابتدائی ڈیزائننگ کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے اور اب ایران تیسرے مرحلے یعنی جزئی ڈیزائننگ کے مرحلے میں داخل ہوگا اوراس کے لئے منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcay6nuw49nai1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ