تاریخ شائع کریں2017 28 August گھنٹہ 13:22
خبر کا کوڈ : 281466

عمران خان، اور طاہرالقادری کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج

درخواست گزار اپنی درخواست کی پیروی کے لئے الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا
درخواست گزار شاہ جہان نے تینوں رہنماؤں کے خلاف درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ تینوں فریقین نے 2002 میں اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق پرجھوٹ سے کام لیا اور درست حقائق کو چھپایا گیا
عمران خان، اور طاہرالقادری کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج
 الیکشن کمیشن نے عمران خان، شیخ رشید اور طاہرالقادری کے خلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار شاہ جہان نے  تینوں رہنماؤں کے خلاف درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ تینوں فریقین نے 2002 میں اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق پرجھوٹ سے کام لیا اور درست حقائق کو چھپایا گیا لہذٰا الیکشن کمیشن تینوں فریقین کو نااہل قرار دے۔

تاہم درخواست گزار اپنی درخواست کی پیروی کے لئے الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست کی عدم پیروی پر شاہ جہان کی درخواست خارج کردی۔
https://taghribnews.com/vdcg3q9x3ak97t4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ