تاریخ شائع کریں2017 26 August گھنٹہ 12:07
خبر کا کوڈ : 281133

عراقی فوج نے تلعفر کے مشرق میں المحلبیہ علاقے پر کنٹرول کرلیا

عراقی فوجیں اب جنگ کے سخت مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں اور تلعفر شہر کے جنوب مغرب میں واقع سایلو تلعفر کو آزاد کرانے والی ہیں
عراقی فوج کی مشترکہ کمان نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ تلعفر شہر کی آزادی کی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک تین سو سے زائد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے
عراقی فوج نے تلعفر کے مشرق میں المحلبیہ علاقے پر کنٹرول کرلیا
عراق کے شہر تلعفر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی مسلح افواج کی کارروائیوں کے دوران عراقی فوج نے تلعفر کے مشرق میں المحلبیہ علاقے پر کنٹرول کرلیا ہے۔

عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی کی فوجی کمان نے اس خبرکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے عراقی فوجیوں کے ساتھ مل کر المحلبیہ کے مغرب میں واقع مریشہ نامی گاؤں پر شدید حملہ کیا اور اس کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوان اس گاؤں میں داخل ہوگئے۔

الحشدالشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوجیں اب جنگ کے سخت مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں اور تلعفر شہر کے جنوب مغرب میں واقع سایلو تلعفر کو آزاد کرانے والی ہیں۔

عراقی فوج کی مشترکہ کمان نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ تلعفر شہر کی آزادی کی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک تین سو سے زائد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchxznix23n6zd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ