تاریخ شائع کریں2017 26 August گھنٹہ 11:53
خبر کا کوڈ : 281128

جارحیت کی صورت میں پاکستان امریکی فوجیوں کا قبرستان ثابت ہوگا

ایران میں انقلاب کے بعد بارہویں حکومت کی تشکیل اور انتخابات میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا انتخاب عوام کے علماء پر اعتماد کا ثبوت ہے
ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کیخلاف حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ملک افغانستان، شام یا یمن نہیں کہ امریکہ جو چاہے کر گزرے
جارحیت کی صورت میں پاکستان امریکی فوجیوں کا قبرستان ثابت ہوگا
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کیخلاف حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ملک افغانستان، شام یا یمن نہیں کہ امریکہ جو چاہے کر گزرے۔

علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں علامہ سید نیاز حسین نقوی نے خطبہ جمعہ میں انہوں نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے بیان کی تائید کی کہ وطن عزیز کیخلاف جارحیت کی صورت میں پاکستان امریکی فوجیوں کا قبرستان ثابت ہوگا۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ ایران میں انقلاب کے بعد بارہویں حکومت کی تشکیل اور انتخابات میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا انتخاب عوام کے علماء پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

انہوں نے موصل کے بعد تلغفر میں بھی داعش کی پسپائی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہ کو پسپائی اختیار کرنا پڑ رہی ہے، جو کہ عالمی امن کیلئے خوش آئند ہے۔

امام جمعہ نے کہا کہ ماہ ذی الحجہ کو قرآن مجید میں معلومات کا مہینہ قرار دیا گیا ہے، جس میں بزرگان دین اور صحابہ کرام عبادت کا خاص اہتمام فرماتے تھے، یکم ذی الحجہ کے روزہ کو 80 ماہ کے برابر قرار دیا گیا ہے، 9 ذی الحجہ تک روزے 170 سال کے برابر ہیں، یکم ذی الحجہ کو امیرالمومنین علی علیہ السلام اور جناب فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کا عقد مبارک ہوا۔

7 ذی الحجہ امام محمد باقر علیہ السلام کا یوم شہادت ہے، 9 ذی الحجہ کی رات اور دن بہت اہمیت و فضیلت کے حامل ہیں، یہ دن یوم عرفہ کہلاتا ہے جس میں دعاوں اور توبہ کی قبولیت ہوتی ہے۔ اس دن کو کربلا میں زیارت امام حسین کا ثواب ایک ہزار حج و عمرہ و جہاد کے برابر ہے، اگر کربلا نہ جا سکیں تو جہاں ہوں اسی مقام پہ زیارت امام پڑھنے کی تاکید ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb58b5wrhbw8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ