QR codeQR code

تھائی لینڈ: ممکنہ قید کی سزا کے پیش نظر سابق وزیراعظم ملک سے فرار

ہزاروں کارکن اپنی معزول رہنما کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے صبح سے ہی عدالت کے باہر موجود تھے لیکن وہ پیش ہی نہیں ہوئیں

26 Aug 2017 گھنٹہ 10:27

اس بات کا امکان ہے کہ وہ اب سنگاپور میں ہیں، شیناوترا خود ساختہ جلا وطن ارب پتی بھائی تھاکسن کے پاس پہنچی ہیں


تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کرپشن کیس میں ممکنہ قید کی سزا کے پیش نظر ملک سے فرار ہو گئیں۔

ینگ لک شیناوترا گزشتہ روز عدالت میں پیش نہیں ہوئیں کیونکہ اس بات کا امکان تھا کہ سپریم کورٹ شیناوترا کی گرفتاری کیلیے وارنٹ جاری کرتی، ہزاروں کارکن اپنی معزول رہنما کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے صبح سے ہی عدالت کے باہر موجود تھے لیکن وہ پیش ہی نہیں ہوئیں جب کہ شیناوترا کی پارٹی کے اعلیٰ ذرائع نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ وہ اب ملک میں نہیں رہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ وہ اب سنگاپور میں ہیں، شیناوترا خود ساختہ جلا وطن ارب پتی بھائی تھاکسن کے پاس پہنچی ہیں۔

واضح رہے کہ 2014 میں فوج نے شب خون مار کر شیناوترا کی حکومت کو ختم کر دیا تھا، چاول اعانتی پالیسی میں غفلت برتنے کے مقدمے کا فیصلہ اب 27 ستمبر کو سنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 281108

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/281108/تھائی-لینڈ-ممکنہ-قید-کی-سزا-کے-پیش-نظر-سابق-وزیراعظم-ملک-سے-فرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com