تاریخ شائع کریں۴ شهريور ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۰:۱۷
خبر کا کوڈ : 281103

سعودی شہزادے کی شاپ خرچیاں/ ایک ہفتہ میں ساڑھے سات کروڑ روپے پھونک دیئے

شہزادہ الولید بن طلال اپنے اہلِ خانہ اور ملازمین سمیت دو درجن سے زائد افراد کے ہمراہ ترکی کے علاقے بودرم کے ایک مہنگے ریزورٹ میں قیام پذیر رہ
شہزادہ الولید 14 اگست کو ترکی پہنچے تھے اور ان کے ساتھ 300 سوٹ کیس بھی تھے جبکہ ساحلی علاقے میں تفریح کی غرض سے 30 سائیکلیں ان کے علاوہ تھیں
سعودی شہزادے کی شاپ خرچیاں/ ایک ہفتہ میں ساڑھے سات کروڑ روپے پھونک دیئے
آل سعود کی شاہ خرچیوں کی داستانوں سے تاریخ بھر پڑی ہے اور اس میدان میں سعودی شہزادوں نے ایک تاریخ رقم کر رکھی ہے۔

گذشتہ دنوں بھی سعودی شہزادے الولید بن طلال بن عبدالعزیز السعود نے صرف ایک ہفتے کے دوران اپنی چھٹیوں پر 5 لاکھ 58 ہزار پاؤنڈ یعنی ساڑھے سات کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ رقم خرچ کردی۔

شہزادہ الولید بن طلال اپنے اہلِ خانہ اور ملازمین سمیت دو درجن سے زائد افراد کے ہمراہ ترکی کے علاقے بودرم کے ایک مہنگے ریزورٹ میں قیام پذیر رہے۔

فوربس میگزین کے مطابق کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے مالک شہزادہ ولید دنیا کے 45 ویں امیر ترین شخص ہیں جن کے ذاتی اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 19 ارب ڈالر ہے۔ وہ ٹوئٹر کے علاوہ دوسری بڑی عالمی کمپنیوں کے اہم حصہ داروں میں بھی شامل ہیں۔

ترک روزنامہ ’’حریت‘‘ کے مطابق شہزادہ الولید 14 اگست کو ترکی پہنچے تھے اور ان کے ساتھ 300 سوٹ کیس بھی تھے جبکہ ساحلی علاقے میں تفریح کی غرض سے 30 سائیکلیں ان کے علاوہ تھیں۔ ان کا یہ سارا سامان ایک بڑے ٹرک پر لاد کر ہوٹل پہنچایا گیا۔

62 سالہ سعودی شہزادے کی حفاظت پر ان کے 12 ذاتی باڈی گارڈز بھی ساتھ آئے تھے۔ ساحلِ سمندر پر انہوں نے اپنے لیے ایک پورا ہوٹل کرائے پر لے رکھا تھا جو ایک ہفتے تک ان کے استعمال میں رہا۔ ایک مقامی ہوٹل میں انہوں نے کھانے سے خوش ہوکر باورچی کو تقریباً ساڑھے چار ہزار پاؤنڈ ٹپ بھی دی اور اسی طرح لاکھوں پاؤنڈ دیگر تفریحات پر خرچ کیے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس