QR codeQR code

شام کے علاقے دیر الزور میں امدادی سامان پہچایا دیاگیا

ہلال احمر نے اقوام متحدہ کے تعاون سے اب تک کئی مرتبہ وہاں موجود لوگوں کے لئے سامان ارسال کیا ہے

22 Aug 2017 گھنٹہ 10:58

غذا اور دوا پر مشتمل 500 بنڈل شہردیر الزور کے علاقے پر 5000 فٹ کی بلندی سے پھینکے گئے، 2014 سے اس علاقے پر دہشت گرد گروہ داعش کا قبضہ ہے


شام کے جنگ سے متاثرہ علاقے دیر الزور میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا/

تقریب،خبررساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق ہلال احمر نے ہفتے کے دن انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان ہوائی جہاز کے ذریعے شام کے علاقے دیرالزور پہنچادیا۔
 
غذا اور دوا پر مشتمل 500 بنڈل شہردیر الزور کے علاقے پر 5000 فٹ کی بلندی سے پھینکے گئے، 2014 سے اس علاقے پر دہشت  گرد گروہ داعش کا قبضہ ہے۔

ابھی تک یہ شہر ان دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے اس وجہ سے انسانی ہمدردی کی بنا پر یہ سامان زمینی راستے سے ان تک پہچانا ممکن نہیں تھا۔

ہلال احمر نے اقوام متحدہ کے تعاون سے اب تک کئی مرتبہ وہاں موجود لوگوں کے لئے سامان ارسال کیا ہے ۔


خبر کا کوڈ: 280558

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/280558/شام-کے-علاقے-دیر-الزور-میں-امدادی-سامان-پہچایا-دیاگیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com