تاریخ شائع کریں2017 21 August گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 280473
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

شہید محسن حججی انقلابی پرورش اور نشونما کا ایک روشن نمونہ تھے

ہمیں چاہئے کہ ہم نوجوانوں کی مذہبی اور ثقافتی تربیت کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں
آج نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اپنے عظیم جوش وجذبے اور نا قابل بیان ایمان کے ہمراہ اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ اپنی زندگی، گھر بار اور آسائشوں کو چھوڑ کر جہاد کے عشق میں اور اپنی اقدار کا دفاع کرنے کے لئے دشمن سے مقابلہ کریں اور ہمیں چاہئے کہ ہم اس گراں قدر نشونما کی قدر کریں
شہید محسن حججی انقلابی پرورش اور نشونما کا ایک روشن نمونہ تھے
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے صوبہ یزد سے آئے ہوئے عہدیداروں اور ثقافتی شعبوں میں سرگرم شخصیات سے ملاقات میں نوجوان نسل میں انقلابی جذبے کی تقویت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ شہید محسن حججی انقلابی پرورش اور نشونما کا ایک روشن نمونہ تھے۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا کہ ثقافتی شعبوں میں سرگرم عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ مختلف شعبوں میں انقلابی جذبے کو تقویت پہنچائیں اور اسکی حمایت کریں۔

آپ نے موجودہ دور میں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لئے موجود بے تحاشہ مواقع کا ذکر کیا اور فرمایا کہ ان مضر تشہیرات اور گمراہ کرنے والی صدائوں کے مقابلے میں نوجوان نسل کی پرورش اور ہدایت کے لئے عظیم مواقع موجود ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے شہید محسن حججی کو انقلابی پرورش کا ایک روشن نمونہ قرار دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ عزیز شہید حججی آج کی دنیا میں کہ جہاں صوتی اور تصویری اغوا کار دریچے موجود ہیں کچھ اس انداز سے چمکا کہ خداوند متعال نے اسے ایک حجت بنا کر سب کے سامنے کھڑا کر دیا۔

آپ نے دشمن سے مقابلے کے لئے نوجوانوں کی جانب سے میدان جنگ جانے کے لئے بے تحاشہ درخواستوں کا ذکر کیا اور فرمایا کہ آج نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اپنے عظیم جوش وجذبے اور نا قابل بیان ایمان کے ہمراہ اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ اپنی زندگی، گھر بار اور آسائشوں کو چھوڑ کر جہاد کے عشق میں اور اپنی اقدار کا دفاع کرنے کے لئے دشمن سے مقابلہ کریں اور ہمیں چاہئے کہ ہم اس گراں قدر نشونما کی قدر کریں۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم نوجوانوں کی مذہبی اور ثقافتی تربیت کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور جان لیں کہ انقلابی اور مذہبی جوش وجذبے اور خدا کی راہ میں جہاد کی رغبت اخلاق کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے جسے دوام حاصل ہوتا ہے۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcd5z0xsyt0jo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ