QR codeQR code

ایران خطے میں امن و استحکام کا سرچشمہ ہے

ایران نے کبھی بھی بحران نہیں پیدا کیا اور نہ ہی اس نے تکفیریوں کی حمایت کی

21 Aug 2017 گھنٹہ 13:02

جنرل سلیمانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے فوجی طاقت سے نہیں بلکہ علاقے میں سعودی حکام کی مذہبی جنگ کو مذہب کے ہی ذریعے کنٹرول کیا ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں ایک حقیقی اور ناقابل تسخیر طاقت سے بہرہ مند ہے


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ آج ایران علاقے میں امن و استحکام کا سرچشمہ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی بحران نہیں پیدا کیا اور نہ ہی اس نے تکفیریوں کی حمایت کی بلکہ آج ایران علاقے میں امن و استحکام کا سرچشمہ ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی نے اتوار کو تہران میں مسجد کے عالمی دن کی مناسبت سے پندرہویں اجلاس میں کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گرد گروہوں منجملہ جیش الاسلام، جیش الاحرار اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو ایران کے خلاف بنایا ہے لیکن آج ایران شام کے اندر امن واستحکام کا سرچشمہ ہے۔

جنرل سلیمانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے فوجی طاقت سے نہیں بلکہ علاقے میں سعودی حکام کی مذہبی جنگ کو مذہب کے ہی ذریعے کنٹرول کیا ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں ایک حقیقی اور ناقابل تسخیر طاقت سے بہرہ مند ہے۔

انہوں نے شام میں داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں محسن حججی کی شہادت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ شہید محسن حججی مسجد کے ہی تربیت یافتہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مغربی ملکوں سے ایران کا تنازعہ مسجد کے ہی معاملے منجملہ مسجد الاقصی اور مسجد الحرام کے معاملے پر ہے۔


خبر کا کوڈ: 280441

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/280441/ایران-خطے-میں-امن-استحکام-کا-سرچشمہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com