QR codeQR code

اربعین حسینی علیہ السلام کو یونسکو کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے اقدامات

عراق کی وزارت ثقافت نے تمام تر لازم امور پر بحث کرنے کے بعد ان کاغذات کو یونسکو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے

21 Aug 2017 گھنٹہ 11:05

حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے کی تحقیق اور ریسرچ کمیٹی نے ایک اجلاس میں اس مقدس ریلی کو یونسکو کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں جائزہ لیا ہے


امام حسین علیہ السلام کے روضے کی تحقیق کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر لاکھوں زائرین کی پیدل آمد کو یونسکو  میں ثقافتی و معنوی میراث کے طور پر شامل کرنے کی کوشش جاری ہے.
 
تقریب،خبررساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، امام حسین علیہ السلام کے روضے اقدس پر چہلم  کےموقع پر مختلف ممالک کے لاکھوں مسلمانوں کا پیدل چل کر آنا، یہ ایک دنیا کی بہت بڑی مسالمت آمیز ریلی ہے جس میں لاکھوں لوگ عراق کے مقدس شہر کربلا کی جانب حرکت کرتے ہیں۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے کی تحقیق اور ریسرچ کمیٹی نے ایک اجلاس میں اس مقدس ریلی کو یونسکو کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں جائزہ لیا ہے اور اجلاس میں عراق کے وزارت ثقافت کے وفد نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی کے مطابق، یہ اجلاس دو دن جاری رہا اور اس سلسلے میں تمام تر امورکا جائزہ لیا گیا، عراق کی وزارت ثقافت نے تمام تر لازم امور پر بحث کرنے کے بعد ان کاغذات کو یونسکو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ کمیٹی 2013 سے اس عظیم ریلی کو یونسکو کی فہرست میں درج کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بات  بھی قابل غور ہے کہ گذشتہ سال 30 میلین افراد نے پوری دنیا سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر منعقد ہونے والی اس ریلی میں شرکت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 280403

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/280403/اربعین-حسینی-علیہ-السلام-کو-یونسکو-کی-فہرست-میں-شامل-کرنے-کے-لئے-اقدامات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com