تاریخ شائع کریں2017 19 August گھنٹہ 19:51
خبر کا کوڈ : 280184

غزہ کے لئے الجزائر کی انسان دوستانہ امداد روک دی گئی

چودہ گاڑیوں میں لدے ہوئے امدادی سامان میں ادویات، طبی وسائل اور بجلی کے جنریٹر ہیں
یہ امدادی اشیا الجزائر کی بندرگاہ الجزیرہ سے اسپین کی ایک بندرگاہ پہنچائی گئیں اس کے بعد وہاں سے مصری بندرگاہ پورٹ سعید منتقل ہوئیں
غزہ کے لئے الجزائر کی انسان دوستانہ امداد روک دی گئی
مصری حکومت نے غزہ پٹی کے لئے جانےوالی الجزائر کی انسان دوستانہ امداد روک دی ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ مصری حکام نے رفح گذرگاہ بند کرکے غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے جانے والی الجزائر کی انسان دوستانہ امداد روک دی۔

چودہ گاڑیوں میں لدے ہوئے امدادی سامان میں ادویات، طبی وسائل اور بجلی کے جنریٹر ہیں۔

یہ امدادی اشیا الجزائر کی بندرگاہ الجزیرہ سے اسپین کی ایک بندرگاہ پہنچائی گئیں اس کے بعد وہاں سے مصری بندرگاہ پورٹ سعید منتقل ہوئیں تاکہ وہاں سے یہ انسان دوستانہ امداد غزہ کے محصور فلسطینیوں تک پہنچائی جاسکیں۔

مصر اور غزہ کی سرحدپر واقع رفح گذرگاہ واحد راستہ ہے جہاں سے غزہ کے محصور عوام بیرونی دنیا سے رابطہ کرسکتے ہیں لیکن مصری حکومت صیہونی حکومت کے مفادات کی تکمیل اور فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے اکثر و بیشتر اس گذرگاہ کو بند کردیتی ہے۔

صیہونی حکومت نے دوہزار چھے کے فلسطین کے عام انتخابات میں حماس کی شاندار کامیابی کے بعد سے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc4xqi02bq4s8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ