تاریخ شائع کریں2017 19 August گھنٹہ 19:24
خبر کا کوڈ : 280180

15 ہزار اہل تسنن ایرانی حج پر جائیں گے

مقام معظم رہبری کے مطابق ایرانی حجاج کی حفاظت اور ان کا عزت و احترام ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے
مدینے میں ایرانی حجاج کی میزبانی شرائط کے مطابق ہیں اور وہ سہولت میں ہیں، آنے والے دنوں میں ایرانی حجاج کی تعداد بڑھ جائے گی تو انتظامات بھی زیادہ ہو جائیں گے
15 ہزار اہل تسنن ایرانی حج پر جائیں گے
حج کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا ہے کہ “اس سال تقریباً 15 ہزار ایرانی اہل تسنن افراد حج کریں گے جو پچھلے سالوں کی نسبت سے بہت زیادہ ہے۔
  
خبر رساں ایجنسی تقریب ﴿تنا﴾ کے مطابق،حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر نے کہا ہے کہ “مسجد الحرام اور منیٰ میں دو المناک حادثوں میں جو ہمارے ہم وطن شہادت پر فائز ہوئے تھے ان حادثات کی وجہ سے کچھ تناؤ پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ 95شمسی میں ہم حج پر مشرف نا ہو سکے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ“موجودہ صورت حال کے پیش نظر اور مقام معظم رہبری کے مطابق ایرانی حجاج کی حفاظت اور ان کا عزت و احترام  ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے”۔

انھوں نے کہا ہے کہ اس وقت 11 ہزار حجاج مدینہ منورہ میں موجود ہیں اور 45ہزار حج کے ویزے جاری ہو چکے ہیں انھوں نے مزید کہا ہے کہ مدینے میں ایرانی حجاج کی میزبانی شرائط کے مطابق ہیں اور وہ سہولت میں ہیں، آنے والے دنوں میں ایرانی حجاج کی تعداد بڑھ جائے گی تو انتظامات بھی زیادہ ہو جائیں گے اور جنت البقیع کی زیارت بھی ہماری شرائط کا حصہ ہیں ”۔

انھوں نے کہا ہے کہ،“کہ ایرانی حجاج مسجد شجرہ سے احرام باندھے گے اور مدینے سے مکہ مکرمہ کی جانب روانہ ہو جائیں گے”۔
https://taghribnews.com/vdcivuarut1avz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ