تاریخ شائع کریں۲۶ مرداد ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۳:۲۰
خبر کا کوڈ : 279865

نائیجیریا: مہاجرین کے کیمپ پر خودکش بمبار خواتین کا حملہ 28 ہلاک

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
مقامی حکام کے مطابق مشتبہ طور پر شدت پسند گروپ بوکوحرام کے 3 خودکش حملہ آوروں نے مذکورہ مارکیٹ کے قریب ہی واقع مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر خود کو دھماکوں سے اڑا لیا
نائیجیریا: مہاجرین کے کیمپ پر خودکش بمبار خواتین کا حملہ 28 ہلاک
نائیجیریا میں مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر 3 خودکش بمبار خواتین کے حملوں میں 28 افراد ہلاک، 82 زخمی ہوگئے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ میداگوری شہر کے قریب ایک مارکیٹ میں خودکش حملے میں 82 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق مشتبہ طور پر شدت پسند گروپ بوکوحرام کے 3 خودکش حملہ آوروں نے مذکورہ مارکیٹ کے قریب ہی واقع مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر خود کو دھماکوں سے اڑا لیا، بوکوحرام کی طرف سے گزشتہ 2 ماہ کے دوران نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس