تاریخ شائع کریں2017 17 August گھنٹہ 13:09
خبر کا کوڈ : 279860

پاکستانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

حادثے کے شکار طیارے میں ایک پائلٹ سوارتھا جسے زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا
پاک فضائیہ کے ایف 7 پی جی طیارے نے کوئٹہ کے سمنگلی ایئر بیس سے معمول کے مطابق تربیتی پروازکے لیے اڑان بھری تھی تاہم طیارہ سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا
پاکستانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ کے قریب پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ گرکرتباہ جب کہ پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاک فضائیہ کے ایف 7 پی جی طیارے نے کوئٹہ کے سمنگلی ایئر بیس سے معمول کے مطابق تربیتی پروازکے لیے اڑان بھری تھی تاہم طیارہ سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔  حادثہ کے بعد پاک فضائیہ کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورجائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کے شکار طیارے میں ایک پائلٹ سوارتھا جسے زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ پائلٹ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcb09b5grhbzwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ